ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمنصور اکبر کنڈی نے زکریایونیورسٹی ہاﺅسنگ کالونی کا دورہ کیا جہاں انہو ںنے شعبہ مینٹینس کی جانب سے گھروں کے باہر لگائے جانے والے بجلی کے سب میٹروں کا معائنہ کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر مینٹیننس انجینئر اظہر خطاب نے وائس چانسلر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سو سے زائد رہائشی مکانات کے باہر بجلی کے سب میٹر نصب کردئیے گئے ہیں جبکہ دیگر میٹر بھی مقررہ وقت میں نصب کر دئیے جائیں گے۔