نہم کے نتائج ، نشاط اور مسلم پبلک سکول کی نماےاں کارکردگی


ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت نہم سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بورڈ میں دو سکولز سسٹم نشاط سکول سسٹم اور مسلم پبلک ہائر سیکنڈری سکولز سسٹم کی سب سے زیادہ نمبروں کے ساتھ پوزیشنیں آئی ہیں نشاط سکول شاہ رکن عالم کالونی کی طالبہ آربیش نے کل نمبر 505 میں سے 503 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ مسلم پبلک ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی ملتان کی طالبہ میرب اسحاق دختر محمد اسحاق رولنمبر 543977 نے 502 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔اس طرح دیگر پوزیشنوں میں خدیجہ مسعوداور حافظہ زومر فاطمہ دختر مرزا ابرار الرحمن نے 502 نمبر حاصل کئے ہیں،مہ نور فاطمہ نے 501 اور ایمان طارق نے 500 نمبر حاصل کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...