حکومتی ٹولے کیخلاف عوامی نفرت کا آتش فشاں پھٹنے کو بے قرار‘ خاور شاہ 

Sep 20, 2022


کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت) حکومت عوام پر مہنگائی بم گرانے کے سوا کچھ نہیں کررہی،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہریوں کی شدیدمشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، احتساب عدالتوں سی حکمران اتحاد کی اہم قیادت کے خلاف 50کرپشن کیسز کی واپسی نے عمران خان کا ”این آر او“ والا بیانیہ سچ ثابت کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہارقائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قانون دان محمد عقیل یوسف بھٹی اور ڈاکٹرمحمد شکیل یوسف بھٹی کی رہائش گاہ پردئیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے کربناک صورتحال کا سامناکرنا پڑرہاہے،جس کے باعث عوام کے دلوں اور ذہنوں امپورٹڈ حکومت اور بر سراقتدار ٹولے کے خلاف نفرت کا آتش فشاں پھٹنے کو بے قرار ہے۔ عشائیہ میں ملک حیدر عثمان اعوان، رانا محمد آصف سعید، تنزیل الرحمن خان ، ڈاکٹر زبیر یوسف بھٹی، محمد سہیل سلطان بھٹی،چوہدری محمد عرفان اور دیگر بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں