ڈپٹی کمشنر کا دورہ تحصیل ہسپتال کبیروالا‘ سروس ڈیلیوری کاجائزہ

Sep 20, 2022


خانیوال(نےوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کردی اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے نئے ہفتہ کے آغاز پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا کا وزٹ کیااسسٹنٹ کمشنر عمران ارشد اور ایم ایس ڈاکٹر عمارہ ہمراہ تھیںڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی اور وارڈز میں طبی سہولیات،فارمیسی میں ادویات کا جائزہ لیامریضوں اور ان کے ساتھ لواحقین سے طبی سہولیات،ڈاکٹروں کے رویہ،مفت ادویات کی فراہمی بارے استفسار کیاڈی سی نے یورالوجی اور پیڈز وارڈز کا تعمیراتی کام بھی چیک کیا اور کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس اور ڈاکٹرز دستیاب وسائل کے مطابق بہترین سروس ڈیلیوری فراہم یقینی بنائیںحکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی تمام سرکاری ادویات مریضوں کو مفت فراہم کی جائیں۔

مزیدخبریں