خانیوال(خبر نگار)صوبائی حلقہ 206 کے امیدوار سابق چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا نے کہا کہ منہگائی ، بے روزگاری اور عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات کے لیے ملک وقوم انقلاب کی طرف بڑھ رہے ہیں پر امن راستہ ملک میں فوری صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں وہ مقامی صحافی شاہد انجم کے بھانجے کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر معززین علاقہ سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں نے ہر گھر کی خوشیاں ملیا میٹ کر دئیں،موجودہ حکومت بری طرح فلاپ ہو چکی ہے شروع دن سے ہی مشکل فیصلوں کی آڑ میں عوام کا گھیرا تنگ کیا گیا منہگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے گئے ، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے رابطہ مہم کو مزید فعال بناییں گے عوامی خدمت کا مشن ہماری سیاست کا محور ہے، وریں اٹنائ انہوں نے علاقے میں یاسین بھٹی کی ہمشیرہ ، فضل خان ڈاہا کی دادی کی قل خوانی میں شرکت کی۔
جبکہ سابق منیجر حبیب بینک طاہر حسن خان ڈاہا کی وفات آئی سرجن ڈاکٹر یوسف سمرا کے بھتیجے اور سابق چیئرمین یونین کونسل مظہر خان کھٹڑ کی اہلیہکی وفات پر ان کے گھروں پر جا کرفاتحہ خوانی کی۔