ملتان (جنرل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر و فوکل پرسن ڈرامہ جات فاروق ڈوگر نے ریکس تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ "بھولا سجن" میں مرکزی کردار ادا کرنے والے کامیڈین عمران شوکی کو تحریری معذرت پر پرفارمنس کی اجازت دے دی واضح رہے کہ مانیٹرنگ اہلکار کی جانب سے عمران شوکی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز وضاحت کے لیے طلب کیا تھا جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔