گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کی زیر صدارت ریونیو سروسز کی ڈیجیٹائزیشن اور حکومتی ٹیکسز کی وصولی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شفاف ریونیو ٹیکسز کی کلیکشن اور سروسز کی آسان،شفاف اور تیز تر فراہمی یقینی بناناہماری بنیادی ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں افسر زیر التواء ریونیو کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر میرٹ کی بنیاد پر حل کریں،پٹوار خانوں کی باقائدگی سے انسپکشن کریں اور لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت نیب اور صوبائی محتسب کی طرف سے بھیجے جانے والے کیسز کواپنے ریکارڈ کے مطابق جلد نمٹائیں۔تمام ریونیو افسران میوٹیشن فیس کی 100فیصد ریکوری کرتے ہوئے بروقت حکومتی خزانے میں جمع کروائیں اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی و غفلت نہیں بڑتی جائے گی، انہوں نے کہا کہ میوٹیشن،گردآوری اور وراثت کے کیسز ترجیحی بنیادوں اور 100فیصد میرٹ پر نمٹائے جائیں اس اقدام سے لوگوں کو بڑا ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) فیصل عباس مانگٹ نے بتایا کہ ریونیو سروسز کی ڈیجیٹائزیشن پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ سروسز میں 250دیہی مراکز مال کا قیام عمل میں لایا گیا جن میں سے104مکمل فعال ہیں، ڈیجیٹل روزنامچہ واقعاتی لال کتاب 335 کا اندراج کیا جا چکا ۔انہوں نے بتایا کہ ریونیو ریکارڈ میں 522302 قومی شناختی کارڈ نمبرز میں سے 324216 کے اندراجات کئے جاچکے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں میوٹیشن فیس کی مد میں 3 کڑور97 لاکھ 93 ہزار4 سو 65 حاصل کرلیا۔
، واٹر ریٹ 93 لاکھ 71 ہزار 454 حاصل کر لیا گیا ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)حسین احمد رضا چوہدری، اسسٹنٹ کمشنرز(سٹی کامران حسین، صدر محمد عمر سرور،کامونکی فضل عباس، وزیر آباد خالد عباس سیال، نوشہرہ ورکاں فروا بتول اور دیگر افسر شریک تھے۔