امام بارگاہ حسینیہ جہانیاں سے علم وذوالجناح اور تعزیہ کا ماتمی جلوس برآمد

Sep 20, 2022


جہانیاں (نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) جہانیاں میں سخت ترین حفاظتی اقدامات اور سکیورٹی حصار میں حضرت امام حسین ؓ وشہدائے کربلا کا چہلم19ستمبر پیر منایا گیااس سلسلے میں امام بارگاہ حسینیہ جہانیاں سے علم وذوالجناح اور تعزیہ کا ماتمی جلوس سید عد نان قمر جعفری،چوہدری خادم حسین،سید علی رضا شاہ،سید سرفراز شاہ کی زیر قیادت نکالاگیاجس میں شامل ہو کر عزاداروں نے ماتم داری و نوحہ خوانی کی جبکہ مرکزی چوک میں مجلس عزاء بپا کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علماء و ذاکرین نے شہدائے کربلا کی حیات طیبہ پرروشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ مذکورہ چوک میں زنجیر زنی بھی کی گئی جلوس شہر کے مختلف راستوں سے گزر کر واپس امام بارگاہ پہنچ کراختتام پذیر ہو گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرمحمد اکمل، ایس ڈی پی او چوہدری عبدالکریم،چیف آفیسر محمد اقبال،ممبران امن کمیٹی محمد عارف سعید،چوہدری بشارت محمود دھاریوال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں