بھکھی(نامہ نگار)ریگل سٹی و گریٹ سٹی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد عظیم سراء نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ملکی ترقی و استحکام کی داعی ہے اور اس کا ز کی خاطر اپنا مثبت و تعمیری کردار ادا کررہی ہے ، ملک دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہر پاکستانی ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے قوم کی قربانیاں ہمارے جذبہ حب الوطنی کی گواہ ہیں ، اپنے ایک بیان میںچوہدری محمد عظیم سراء نے کہا کہ سیاسی تناؤ اور تقسیم سے ملک کا نقصان ہورہا ہے، گفت و شنید سے مسائل کا حل نکالا جائے، ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کو ختم ہونا چاہئے، ملک کو آگے لیکر جانے کیلئے پولرائزیشن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، سیاسی قائدین کی آپس میں گفت و شنید نہ ہونے سے قوم کو نقصان ہورہا ہے، ہم سب پاکستانی اور بھائی بھا ئی ہیںہمیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا اورانفرادی و اجتماعی کوششوں سے ملکی ترقی و خوشحالی یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔