قصور (نمائندہ نوائے وقت) سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احمد جاوید قاضی نے گزشتہ روز قصور کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل، ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اخترعباس بھروانہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا ولید جہانگیر، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریل کارپوریشن آصف علی، اسسٹنٹ کمشنر قصور مرزا بابر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیراور دیگر افسروں کے ہمراہ کے ٹی ڈبلیو ایم اے، لیدر سروس سنٹر (ٹیوٹا)، گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی (ٹیوٹا) کا جائزہ لیا، قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کے دورہ کے دوران سیکرٹری انڈسٹریز نے پلانٹ پر ٹینریز کی طرف سے آنے والے پانی کی ٹریٹمنٹ کے عمل، نصب شدہ تمام مشینری‘جنر یٹر‘پلانٹ سے ملحقہ ڈرین چینل اور دیگر حصوں کا جائزہ لیا، لیدرسروس سنٹر ٹیوٹا کے دورہ کے دوران مشینری، عمارت ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا، گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی (ٹیوٹا) کے وزٹ کے دوران سیکرٹری انڈسٹریز نے صفائی ستھرائی، میکینکل لیب،پریس کٹنگ لیب، لیدر مشینری لیب، ڈرم لیب، کمپیوٹر لیب، کلاس رومز اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، سیکرٹری انڈسٹریز نے سٹی قصور میں واقع مختلف ٹینریزکا بھی دورہ کیا، اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹریزاحمدجاوید قاضی نے ہدایت کی کہ کے ٹی ڈبلیو ایم اے کی موجودہ کپیسٹی کو بڑھانا وقت کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیاجائے،ادارہ ہذا میں ٹیکنیکل خالی اسامیوں پر بھرتی کو عملی جامہ پہنایا جائے، قصور میں 1ارب 15کروڑ روپے کی لاگت سے لیدرسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔