فیروزوٹواں : مین روڈ پر گندگی کے ڈھیر ‘ انتظامیہ خاموش تماشائی 

Sep 20, 2022

فیروزوٹواں (قاسم ریاض وٹوسے) لاہور شہر اور فیصل آباد شہر کو ملانے والی واحدمین جی ٹی روڈپر فیروزوٹواں کے قریب سروس روڈ پر گندگی کے ڈھیر سے تعفن اور بیماریوں پھیلنے لگیں لوگ مین روڈ پر مردار گوشت اور گلے سڑے جانور گھروں و دکانوں کا کچراگندی سبزیاں اور گلا سڑافروٹ پھینکنے لگے ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی تفصیلات کے مطابق قصبہ فیروزوٹواں کے نزدیک میں روڈ اور سروس روڈ پر گندگی اور مردار جانوروں کی وجہ سے بدبو اور بیماریاں پھیلنے لگیں اس روڈ پر ہر وقت رش ہونے کی وجہ سے عوام کوپہلے ہی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوپر سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اس روڈ پر چوبیس گھنٹے ضلعی انتظامیہ کے بڑے بڑے افسروں کا بھی گزر ہوتا ہے ۔ اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے مسئلہ کے حل کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں