چھچھ میں عدالتوں کے قیا م میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، نزاکت خان 

Sep 20, 2022

حضرو(نمائندہ نوائے و قت ) سابق وزیر دا خلہ کرنل (ر) شجا ع خا نزادہ شہید نے پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد بطور وزیر تحصیل حضرو کو 2004ء میں تحصیل کا درجہ دلوایا تھا تمام تر کوشش کے باوجود شہید کرنل شجاع خانزادہ حضرو میں عدالتوں کا قیام لانے میں کامیاب نہیں ہو سکے 18سال گزرنے کے باوجود بھی تحصیل حضرو کے عوام اب تک عدالتوں سے محروم ہیں سابق چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان بھی کئی دفعہ اس اہم ایشو کو اٹھا چکے ہیں لیکن ان کی کوششیں بھی ناکام رہیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین نزاکت خان نے کہا کہ چھچھ کے حقوق کیلئے یہ مقدمہ ہر مقام پر لڑینگے انہوںنے کہا کہ حضرو میں عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ایک منظم مافیا حضرو میں عدالتوں کے قیام کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود اپنی کوشش جاری رکھیں گے انہوںنے کہا کہ حضرو میں عدالتوں کے قیام کے حوالے سے چھچھ کے مشہور وکلاء برادری جن میں سب سے قابل ذکر حاجی مبارس خان علیزئی ایڈووکیٹ ہیں انہوںنے بھی اس سلسلے میں ہمارا بہت ساتھ دیا انہوںنے کہا کہ تحصیل حضرو میں عدالتوں کا قیام انتہائی ضروری ہے چیف جسٹس ہائی کورٹ اس بارے میں نوٹس لے کر حضرو میں عدالتوں کے قیام کے احکامات جاری کریں تاکہ چھچھ کے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی یقینی ہو سکے ۔

مزیدخبریں