عمران خان محب وطن، دلیر لیڈر ہیں،شہزادہ خان

Sep 20, 2022

 گوجرخان( نامہ نگار)تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے سینئر ناہب صدر شہزادہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کہاکہ عمران خان محب وطن اور دلیر لیڈر ہیں جو ملک وقوم کا درد محسوس کرتے ہیں انہوں نے اپنے دوراقتدارمیں صحیح معنوں میں ملکی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کیا عمران خان نے عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے عملی اقدام کیے جس سے غریب عوام کو بھرپور ریلف میسر ہوا صحت کارڈ ایک احسن اقدام تھا جس سے لوگوں کو فری علاج معالجے کی سہولیات تھی عوام عمران خان کے اقدام سے خوش تھے۔
 اب ملک پر مسلط ٹولہ نے چند ماہ میں جو حالات پیدا کرکھے ہیں اس سے ہر طبقہ پرشان کن صورتحال سے دوچار ہے مہنگاہی کا طوفان بجلی کے ظالمانہ بل سے عوام کا جینا دشوار ہو چکا ہے عمران خان ہی حقیقی لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہے۔

مزیدخبریں