مری(نامہ نگار خصوصی )ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات ملکہ کوہسا ر مری میں بھی نظر آنے لگے ہیں ۔ سیاحتی او رکاروبا ری سرگرمیاں اس قدرتی آفت کے باعث بری طر ح متاثر ہورہی ہیں۔ مری کے تمام سیاحتی مقامات کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ،پتر یاٹہ ،بھوربن،نیلم ،نتھیاگلی،ایوبیہ اورگلیات میں سیاحوں آمدنہ ہونے سے مکمل ویران ہیں ۔
سیاحوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ،جس کی وجہ سے مذکورہ علا قوں کے کاروبار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ دلکش سرد موسم اورخوبصورت نظاروں کی رنگینیاں توہرطرف دکھائی دیتی ہیں لیکن ان سے لطف اندوز ہونے والا کوئی بھی سیاح نظر نہیں
سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات ملکہ کوہسار مری میں بھی نظر آنے لگے
Sep 20, 2022