چیئرمین واٹرسپلائی کھوڑ کمپنی کیخلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی 

 کھوڑ(نامہ نگار)مجوزہ تحصیل کھوڑ میں متعدد جگہو ں  پر گندااور صاف پانی کھڑا ہے جس سے ڈینگی اور ملیریا سمیت مختلف بیماریاں پھیل سکتی ہیں ان حقائق کو پس پشت ڈال کر بغیر وارننگ دیئے وال سے گرنے والے پانی کو بنیاد بنا کر ایف آئی آر کرادینا فرائض سے غفلت اور بد نیتی نظر آتی ہے چیئرمین واٹرسپلائی کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کی خبر سن کر عوام میں سخت غم وغصہ پایاجاتا ہے۔
 اہل کھوڑنے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ چیئرمین واٹر سپلائی کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر فوراً واپس لیاجائے ۔

ای پیپر دی نیشن