اسلام آباد میں ڈینگی پھیلاؤ میں اضافہ جاری ہے ،شہر کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں ڈینگی مر یض رْلنے لگے ہیں، ڈینگی سے متاثرہ افراد اور انکے لواحقین نے بتایا کہ اسپتال میں بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ڈینگی مریضوں کے لیے صرف دو وارڈ مختص ہیں۔مریض بڑھنے کی وجہ سے دوسرے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ڈینگی وارڈ میں دوسرے امراض کے مریض بھی داخل کرائے جارہے ہیں ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ شوگر ، ہیپاٹائٹس، پیٹ درد اور دیگر امراض کے مریض مشکلات کا شکار ہورہے ہیں ۔مچھر دانیاں نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے مریضوں کو ڈینگی کا خدشہ ہے۔ڈینگی کے لیے بنائی گئی وارڈ گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ سے ڈینگی مریضوں کو الگ وارڈ میں منتقل کرنے کی استدعا کی ہے۔ خاص طور پر میڈیکل وارڈ نمبر چھ میں صفائی کا کوئی حال ہی نہیں ہے۔
اسلام آباد ( میگزین رپورٹ)وفاقی دارالحکومت پمز ہسپتال میں ڈینگی مریض خوار ہونے لگے: متاثرین
Sep 20, 2022