کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے میاں نواز شریف ہی نجات دلا سکتے ہیں نواز شریف قوم کی ضرورت اور امید ہیں انہوں نے لندن میں میاں نوازشریف سے ملاقات کے بعد پاکستان آمد پر کلرسیداں کے ایک لیگی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی شیخ حسن سرائیکی کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی وفد میں چوہدری توقیر اسلم،چوہدری تنویر اختر شیرازی،راجہ تنویر اور دیگر بھی شامل تھے۔ چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ نواز شریف ملکی صورتحال پر سخت پریشان ہیں جب بھی ملک کی ترقی کا پہیہ چلنا شروع ہوا تو اسے برسوں پیچھے دھکیل دیا گیا انجانے ہاتھ پاکستان کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں اور عمران خان انہی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ملکی سیاست میں نفرت تعصب دشمنی کا بیج عمران خان نے ہی بویا ہے یہ ملک میں جبرا اقتدار چاہتے ہیں بصورت دیگر یہ منافرت اور احتجاج کے نام پر قوم کو تقسیم کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا راز صرف جمہور کی بالادستی اور اداروں کا اپنی حدود میں رہنا ہے۔
ملک کو چیلنجوں سے نواز شریف ہی نجات دلا سکتے ہیں،چو ہدری ریاض
Sep 20, 2022