گوجرخان( نامہ نگار)مرکزی میلاد کمیٹی گوجرخا ن اور شہر کی ذیلی میلاد کمیٹیوں کی مرکزی جامع مسجد فیضان مدینہ میں گرینڈ میٹنگ کا انعقاد ماہ ربیع الاول کے پروگراموں اور مرکزی جلوس کے حوالے سے مشاورت کی گئی ،اجلاس کی صدارت تاحیات چیئر مین مرکزی میلاد کمیٹی الحاج شیخ عبد الغنی نے کی جنر ل سیکرٹری عبدالصبور کیانی، جوائنٹ سیکرٹری نوید طا ہر،سیکرٹری فنانس چوہدری گل محمد صراف اور معاون خصوصی مرزا امتیاز نقشبندی نے اجلاس میں بتایا کہ اس مرتبہ مرکزی میلاد کمیٹی گوجرخان نے شہر کی 110 چھوٹی بڑی مساجد کے آئمہ،خطبا اور انتظامی کمیٹیوں سے رابطوں کا سلسلہ مکمل کر لیا ہے ایگزیکٹو باڈی کی یہ کاوشیں رنگ لے آئی ہیں، بارہ ربیع الاول کے جلوس میں ہزاروں افراد کی شرکت یقینی ہے جبکہ مالی طور پر خطیر رقم بھی اکٹھی کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ گوجرخان کی مرکزی میلاد کمیٹی کو صحیح معنوں میں فعال کر نے کے لیے گزشتہ سال عید میلاد کے فورا بعد با ہمی مشاورت سے ایگزیکٹو باڈی اور جنرل باڈ ی تشکیل دی گئی ایگزیکٹو باڈی کے دس ممبران حاجی را جہ حسن اختر چوہان،علامہ شکیل عطاری ،حا جی راجہ وا جد چوہان،عبدالصبور کیانی،امتیاز نقشبند ی ،نوید طاہر، عمران گل،عا طف عطاری،نثار عطاری اور نصیر چشتی نے سارا سال رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا گرینڈ میٹنگ میں مشاورت اور تجاویز کا سلسلہ بھی ہوا جس میں طے پایا کہ بارہ ربیع الاول کی رات اور دن سجاو ٹ اور سٹیج بنانے والوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے جبکہ تمام معاملات میں عبدالصبور کیانی کو حتمی فیصلے کا اختیار بھی دیا گیا میٹنگ میں سرپرست اعلی علامہ محمود الحسن چوہان ،مفتی مختار علی رضوی ،علامہ نواز قادری ،مفتی سعداللہ سیالو ی، صاحبزادہ خلیل احمد رضوی اور علا مہ عبدالعز یز چشتی ،قانونی مشیر عامر امتیاز ایڈوو کیٹ ،احتشام ایڈوو کیٹ،ٹھیکیدار اخلاق اور مرزا رمضان ایڈووکیٹ سمیت ذیلی میلاد کمیٹیوں کے نما ئند وں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں بارہ ربیع الاول کے دعوت نامے تقسیم کیے گئے اور قادیانیو ں کو قومی اسمبلی سے کافر قرار دلوانے پر مولانا الشاہ احمد نورانی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔