جھبراں(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا ہے کہ معاشرے میں نفرت کے بیج بونے والی تحریریں اور تقاریر ہمارے ملک کیلئے زہر قاتل ہے حکومت اور معاشرے دونوںپر ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور انکا سدباب کرنے کی مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے گفتگو میں ہمیں ہمیشہ ایسے الفاظ کا چناؤ کرنا چاہئے جس سے معاشرے میں نفرت کو بڑھاوا نہ ملے بلکہ آپس میں پیار محبت کو فروغ دینے پر زور دینا چاہیے، اپنے ایک بیان میں حافظ عبدالطیف نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کبھی ایسی تنگ نظرریاست کا تصورپیش نہیں کیا کہ جس میں لوگ ایک دوسرے کے خلاف چڑھ دوڑیں ایسے رویوں سے معاشرے کی نظریاتی بنیادیں کھوکھلی ہوتی ہیں۔