معیاری خوراک کی اہمیت و افادیت پر فوڈ اتھارٹی کی  آگاہی مہم 

کوئٹہ ( اے پی پی) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سکولوں و کالجز کے طلبہ  کو حفظان صحت کے اصولوں اور معیاری خوراک کی اہمیت و افادیت بارے خصوصی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں بی ایف اے حکام نے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پولی ٹیکنیک کالونی کوئٹہ کے اساتذہ و طلبہ کو فوڈ سیفٹی بارے تفصیلاً آگاہی دی۔آگاہی سیشن میں بتایا گیا کہ سکول کیلئے لنچ باکس میں جلدی خراب ہونے والی چیزیں پیک کرنے سے گریز کریں۔عام درجہ حرارت پر رکھے لنچ باکس میں  خوراک 3 گھنٹے کے اندر استعمال کی جاسکتی ہے۔اس کے بعد جراثیم سے کھانا خراب ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔سڑک کنارے تھڑوں پر موجود چھوٹے ٹھیلوں سے کھانے پینے سے گریز کریں۔ پکوڑے، سموسے اور مشروبات بیچنے والے اکثر خوانچہ فروش انتہائی غیر معیاری تیل استعمال کرتے ہیں، یہ ہاتھ بھی نہیں دھوتے، گندی پلیٹوں کا استعمال کرتے ہیں اور کھانے کو اچھی طرح ڈھانپ کر بھی نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے اس میں فضائی آلودگی بھی شامل ہوجاتی ہے۔ اساتذہ اور طلبہ نے آگاہی سیشن میں گہری دلچسپی لی اور اس حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

ای پیپر دی نیشن