گوادر (بیورورپورٹ)اورماڑہ میں زمینوں پر غیر مقامی مائنز کمپنیوں کی الاٹمنٹ اور قبضہ ہرگز قبول نہیں حق دو تحریک کی طرف سے واضح کیا گیا کہ غریب عوام کو سرکاری میشنری کے ذریعے ڈرا دھمکا کر ان کی زمینوں کو غیر مقامی مائنز پلانٹس اور کمپنیوں کے ذریعے قبضہ کے خلاف حق دو تحریک بلوچستان حکومت کو متنبہ کرتی ہے کہ اس طرح کے کسی بھی قبضہ گیریت کو ہرگز برادشت نہیں کریں گے اور کسی کو اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت و اختیار نہ دے سکتا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اگر غریب عوام کی زمینوں پر قبضہ گیریت بند نہ ہوئی تو حق دو تحریک بلوچستان اورماڑہ کے عوام کے ساتھ ایک فیصلہ کن احتجاج کی کال دے گا اور مسئلے کے حل تک احتجاج جاری رہے گا۔
اورماڑہ میں عوام کی اراضی پرقبضہ نہیں ہونے دیں گے:حق دو تحریک
Sep 20, 2022