گوادر(بیورو رپورٹ) ضلع بھرمیں بیرون صوبہ سے آئے بھکاریوں نے یلغارکردی، پیشہ ور بھکاریوں میں نوجوان ادھیڑ عمر کے مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے جنھوں نے شہر کے ہر گلی، چوک، شاہراہ پر ڈیرے ڈال کر اور ہردکان و گھر میں پہنچ کر بھیک کے حصول کے لیے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا جبکہ ان پیشہ ور بھکاریوں نے شہر کے انٹری پوائنٹ پر رہائش کے لیے اپنے خیمے بھی لگادی ہیں۔ شہر میں بڑی تعداد میں آنے والے ان پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے شہریوں کا برا حال ہوگیا ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے۔ شہری حلقوں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرکے انھیں ان کے علاقوں میں واپس بھیج دیں۔