لورالائی ( اے پی پی) قطر چیریٹی کے مانیٹرنگ آفیسر امجد کھیتران ،ڈسٹرکٹ انچارج عبدالمنان موسیٰ خیل، عاصمہ محمود اور ٹیم کی زیر نگرانی کلی چینالی کے مقام پر بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ 500 خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قطر چیریٹی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے،بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی خدمت کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔قطر چیریٹی نے بلا امتیاز متاثرین کی خدمت کی ہے اور کئی متاثرہ علاقوں میں راشن، ٹینٹ اور دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تاریخ کے سب سے بڑی تباہی سے دوچار ہیں آخری متاثرہ خاندان کی بحالی تک قطر چیریٹی آرام سے نہیں بیٹھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر کے دیگر علاقوں کی طرح قطر چیریٹی نے لورالائی کے کئی متاثرہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے جوکہ خوش آئند ہے۔اس سے قبل بھی قطر چیریٹی نے قدرتی آفات میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج عبدالمنان موسیٰ خیل نے ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ۔
قطر چیریٹی کی طرف سے سیلاب متاثرہ 500 خاندانوں میں راشن تقسیم
Sep 20, 2022