کوئٹہ ( اے پی پی ) اسسٹنٹ کمشنر زیارت علی احمد، رسالدار لیویز فورس عمران خان دمڑ نے زیارت شہر کا تفصیلی دورہ کیا، آٹے کے نرخنامے چیک کئے، شہر کے متعدد دکانوں کے ایکسپائری چیک کئے ، کہیں دکانوں سے ایکسپائر سامان برآمد ہوا جسے تحویل میں لے لیا گیا،چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر کے دورے کے دوران آٹے کی مختلف دکانوں کا دورہ بھی کیا اور سرکاری ریٹ پر ملنے والا آٹا اور سرکاری نرخ نامے بھی چیک کئے۔اسسٹنٹ کمشنر زیارت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر وقت شہر کا دورہ کرے گی، گراں فروشوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، شہریوں کو سستا آٹے کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کی جائے گی، گوشت کا بھی نیا ریٹ دیاجائے گا تاکہ غریب عوام کو سستا گوشت بآسانی مل سکے، انہوں نے کہا کہ برآمد ہونے والے ایکسپائر سامان کو تلف کیاجائے گا، شہری ایکسپائر سامان اور گراں فروشوں کی نشاندہی کریں، گران فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
زیارت میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی،زائدالمیعاد سامان بھی پکڑاگیا
Sep 20, 2022