سرکاری نرخ نامہ مسترد،گوادرمیں سبزی اورپھل فروشوں کی من مانیاں

 گوادر (بیورو رپورٹ) سبزی و فروٹ فروشوں کی من مانیوں نے  پرائس کنٹرول کمیٹی کے احکامات ہوا میں  اڑا دیئے گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر گوادر کی  ہدایت پر نرخ بندی کمیٹی نے سبزی اور فروٹ وغیرہ کی قیمتیں مقرر کی تھیں جس کے بعد سبزی و فروٹ فروشوں نے احتجاجاً اپنی دکانیں بند رکھیں ۔  انہوں نے کہا کہ یہ نرخ ہمارے نفع 100  فیصد سے کم ہیں بلکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی نرخ بندی کی بجائے ان اشیاء  کی اپنی خود ساختہ قیمتیں مقرر کردی ہیں۔ گوادر میں اشیاء  خوردونوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی اور غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ۔ گراں فروش  سبزی و فروٹ والے ضلعی انتظامیہ اور عوام کو بلیک میل کرکے اپنی من مانے قیمتیں مقرر کرنا چاہتے ہیں دوسری طرف غریب عوام گران فروشی سے براہ راست متاثر ہے ہیں اب پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کو حرکت میں آنا چاہیے شہر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن