کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 239 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 246 روپے کا ہوگیا ہے۔
گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 1 روپے7 پیسے مہنگا ہوکر 237 روپے 91 پیسے پربند ہوا تھا۔ 13 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 20 روپے مہنگا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق اگست میں 1 ارب ڈالر کی ریکارڈ فوڈ امپورٹ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔