انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

کراچی: پاکستان مہمان ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلے گا جس کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ 2 سے 3 کھلاڑیوں کو بدلا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز 7 میچز پر مشتمل ہے جس کا پہلا میچ آج نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ شان مسعود پہلے میچ میں ڈیبیو کا اعزاز حاصل کریں گے۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پہلا ٹی 20 میچ نہیں کھیلیں گے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ میں محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو دی جاسکتی ہے۔ محمد وسیم جونیئر فٹ ہونے کی شرط پر محمد حسنین کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جاسکتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ آج شام 7بج کر30منٹ پر شروع ہوگا۔

اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی اور بیٹرز کی فارم سمیت پاکستان اور انگلینڈ دونوں کرکٹ ٹیمز کو ہی مختلف مسائل کا سامنا ہے تاہم آج ہونے والے ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے. تاہم بعض تجزیہ کاروں نے اس سے اختلاف کیا ہے۔

کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکٹنگ مینجمنٹ نے ایشیا کپ کے تجربات سے کچھ نہیں سیکھا۔ بعض کی رائے یہ ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اوپننگ کی بجائے ون ڈاؤن کھیلنا چاہئے۔ آج ہونے والا میچ تجزیہ کاروں کی آراء کی سمت واضح کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن