نیو یارک: وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اقوامِ متحدہ سیکرٹریٹ میں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر مبنی تصویری نمائش منعقد کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تصویری نمائش کا انعقاد نیویارک میں اقوامِ متحدہ سیکرٹریٹ کی لابی میں کیا گیا جس کا انتظام وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارتِ اطلاعات نے کیا تھا۔
On PM @CMShehbaz’s direction, @MoIB_Official has setup a photo exhibition at the UN Secretariat lobby in NY displaying the destruction wreaked in Pakistan by recent floods, triggered by climate change. The exhibition will remain on display during the UNGA this week.#PMPakatUNGA pic.twitter.com/GiboHobzy6
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 19, 2022
وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تصویری نمائش میں مختلف تصاویر کی مدد سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کی منظر کشی کی گئی ہے جبکہ نمائش رواں ہفتے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران جاری رہے گی۔وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان کے مطابق پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر مبنی نمائش اقوامِ متحدہ میں منعقد کرنے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی طرف دلانا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 1 ہزار 545 افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔