یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر دُکھ کا اظہار کیا۔ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ملاقات میں آرمی چیف نے یورپی یونین کے سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی رابطوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ڈاکٹر رینا نے سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے ریسکیو اینڈ ریلیف کوششوں میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے متاثرین کی بحالی کے لیے یورپی یونین کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

ای پیپر دی نیشن