بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1669 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی اور اس کے ساتھ ہی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 973 روپے کی سطح پر آگئی۔