مقبوضہ کشمیر: ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2نوجوان شہید، 3گرفتار

سری نگر(کے پی آئی)جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر پولیس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے منگل کو میڈیا کو بتاےا کہ کہ اسلام آباد کوکرناگ کے علاقے گڈول میں کمانڈر عزےر احمد خان سمےت دو عسکرےت پسند مارے گئے ہیں ان کی لاشیں مل گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور عسکرےت پسند کی تلاش کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے ۔ جبکہ کشتواڑ ضلع میں تین افراد کو گرفتار کر کے عسکریت پسندی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ توصیف نبی ، ریاض احمد اور ظہور احمد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بھلوال جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے توصیف نبی ، ریاض احمد اور ظہور احمد پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔جنوبی کشمیر میںسات روز سے جاری بھارتی فوجی آپریشن میں ہلاک ہونے والی بھارتی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں کوکرناگ کے علاقے گڈول میں ایک اوربھارتی فوجی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ بدھ کو ایک حملے میں بھارتی فوجی کرنل ، میجر اور ڈی ایس پی سمیت 4 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔دوسری جانب سرینگر میں پیراملٹری فورسز کی گاڑی پر حملے کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔حملہ آورو ں نے سرینگر کے خواجہ بازار چوک میں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کی 144ویں بٹالین کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

ای پیپر دی نیشن