تحریر : ڈاکٹر زرقانسیم غالب
11 ستمبر 2023 پی سی ایمرڈ ہال لاہور میں ہونے والی شاندار و باوقار تقریب بسلسلہ آگاہی و باخبر ITMA 2023 فیلا میلانو رو، میلان، اٹلی میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی نمائش کے بارے میں معلومات فراہم کرنا مقصود تھی یہ نمائش چین میں شنگھائی ایکسپو میں منعقد ہوگی غالبا" 8 سے 14 جون تک منعقد ہونا تھی کچھ وجوہات کی بنا پر اس کی تاریخ بڑھا دی گءیہ نمائش سن 2008 سے باقائدگی کیساتھ ہر دو سال بعد ہوتی یہ ٹیکسٹائل مشنری کا دنیا میں سب سے بڑا شو ہوتا ہے اور یہ چائنہ میں اہم ترین ایونٹ تصور کیا جاتا ہے جس میں جابان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن، کوریا ملز، تائیوان ملز اور انٹرنیشنل ریجنل ایسوسی ایشن کیساتھ مل کر کام کرتے ہیں اس خوبصورت پروگرام کا اہتمام پاکستان ٹیکسٹائل جنرل پی ٹی جے اور دی ٹیکسٹائل انسیٹیوٹ یو کے کی لاہور برانج کرتی ہے اس پروگرام میں ملز اونرز، جنرل منیجر ایگزیکٹیو ٹیکنیکل کو مدعو کیا جاتا ہے جو اس سے استفادہ کرتے ہیں مزید جن حضرات کا چائنہ جانے کا ارادہ ہو تو وہ ویزہ اور سفری معلومات حاصل کر سکتے ہیں تاکہ اس سیمینار میں شرکت کر کے مزید جانکاری حاصل کر سکیں
اس خوبصورت تقریب کا دعوت نامہ راقمہ کو جناب ایس ایم کتب صاحب نے بھیجا جن کا نام ٹیکسٹائل مل آرنرز میں آتا ہے کتب صاحب کی بندی خدا کے دل میں بڑی عزت ہے آپ وہ پہلی شخصیت ہیں جو میرے "دل سے دل تک ادبی نگر" کے خواب کی تعبیر میں میرا ساتھ دے رہے ہیں اسی محبت کو مد۔ نظر رکھتے ہوئے اپنے اس خوبصورت پروجیکٹ کی بنیاد آپ ہی کے دست۔ مبارک سے کروانی ہے تقریب میں پہنچ کر احساس ہوا کہ ہم ادیبوں کو جنرل تقریبات کو بھی اٹینڈ کرنا چاہیے کہ یہ بھی ہمارے زندگی اور ملک کا اہم ترین حصہ ہیں اور یہ جانکاری از حد ضروری ہے جنرل نالج میں اضافے کیساتھ ساتھ آپ کو اور کءاہم معلومات سے آگاہی ہوتی ہے اس تقریب کو اٹینڈ کرنے بعد گھر آکر راقمہ نے ٹیکسٹائل کے حوالہ سے جو پڑھا اور تقریب میں جو سمجھا قارئین کی نذر ۔اگر ہمارے ملک میں کپڑے کی صنعت کو ترجیح دی جائے تو یہ ملک کے لئے سب سے زیادہ برامداتی آمدنی اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کا ذریعہ ہے لیکن حکومتی پالیسیوں اور معاشی مسائل کی وجہ سے سالہا سال سے اسے شدید ترین مسائل و مشکلات کا سامنا ہے
’مگر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کئی گنا حالیہ اضافے کے بعد ان کے لیے عالمی مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کی سکت ہی نہیں رہی جس کی وجہ سے اضافی مشنری نہ صرف انسٹال نہیں ہو سکی بلکہ آدھی فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں اور صرف فیصل آباد جیسے شہر میں ٹیکسٹائل سے وابستہ 15 سے 20 لاکھ لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں اور اگر یہی حالت برقرار رہی تو زیادہ نقصان کا اندیشہ ہے کیونکہ زراعت کے بعد واحد صنعت ہے جس نے ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدور دونوں کے لیے بہت سارے روزگار پیدا کیے ہیں۔ ٹیکسٹائل کی صنعت ہندوستان میں روزگار پیدا کرنے والا دوسرا سب سے بڑا شعبہ کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہ صنعت ملک میں 35 ملین سے زیادہ کو براہ راست روزگار فراہم کرتی ہے۔ وزارت ٹیکسٹائل کے مطابق اپریل سے جولائی 2010 کے دوران کل برآمدات میں ٹیکسٹائل کا حصہ 11.04 فیصد تھا۔ 2009-2010 کے دوران، ہندوستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کا تخمینہ امریکی ڈالر تھا، جس میں سے 64 فیصد گھریلو مانگ کو پورا کرتا ہے۔ 2010 میں، پورے ہندوستان میں 2,500 ٹیکسٹائل ویونگ فیکٹریاں اور 4,135 ٹیکسٹائل فنشنگ فیکٹریاں تھیں۔ مزید اہم نقاط پر بھی بات کی گءہماری حکومت ان پر غور کرے تو ملک سے ناصرف بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا ترقی کے امکان بڑھ جائیں گے
اس سیمینار کے چیف گیسٹ جناب کاشف انور تھے، نقابت کے فرائض ندیم مظہر پبلشر چیف ایڈیٹر پی ٹی جے میگزین نے احسن انداز میں نبھائے آپ نے ASIA, CITME, ITMA کے متعلق تفصیلا" آگاہی دی CITME+ ITMA کی مکمل ہسٹری بیان کی آپ باری باری تمام مقررین کو ڈائز پر دعوت دیتے اور وہ اپنے اپنے علم کے مطابق سامعین کو آگاہی فراہم کرتے رہے ڈاکٹر تنوہر حسین ڈائریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی نے ٹیکسٹائل کے بارے مکمل اعداد و شمار پروجیکٹر سکرین پر دکھائے اور تفصیل عمدہ بیان کی عام انسان بھی جو اس کے بارے میں سوجھ بوجھ نہیں رکھتا سننے اور دیکھنے کے بعد سمجھ سکتا تھا
جناب کاشف انور صاحب LCCI کے صدر نے اپنے خطبہ صدارت میں اپنے خیال اور رائے کا اظہار نہایت موضوع الفاظ اور خوبصورت انداز میں کیا
راقمہ جب تقریب میں پہنچی
ندیم مظہر صاحب نے سوال کرتے ہوئے کہا آپ زرقا ہیں ناں اثبات میں جی کہتے ہوئے کہا آپ میرا انتظار کر رہے تھے جی قطب صاحب آپ کا انتظار کر رہے تھے ہماری ملاقات جناب قطب صاحب کے دولت کدہ میں ہوئی اچھی ملاقات تھی اچھے لوگوں کے ذریعے اچھے لوگ ہی ملتے ہیں ندیم اور قطب صاب مہمانوں کا استقبال کر رہے تھے قطب صاحب نے مجھے فرنٹ پر بیٹھنے کو کہا تقریب میں قطب صاحب نے ٹیکسٹائل انجینئیر حفصہ سے ملوایا نفیس خاتون تھی ڈاکٹر فوزیہ تبسم، تسنیم کوثر صاحبہ سے بھی ملاقات ہوئی تقریب میں ساری شخصیات ہی پڑھی لکھی اور ادب و ہنر سے وابسطہ تھیں دلکش ماحول میں ٹیکسٹال ہسٹری کی جانکاری دلفریب تھی اس خوبصورت تقریب کے لیے خوبصورت شخصیت محترم ایس ایم قطب صاحب کی تہہ۔ دل سے شکرگزار ہوں ایسی محافل آپ کے علم میں اضافے کا باعث بنتی ہیں