پی پی کی شکایت سے ہمارا تعلق نہیں،خواہش ہے اکٹھے الیکشن لڑیں‘ خواجہ آصف

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے پیپلز پارٹی کی شکایت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ابھی فیلڈ تیار ہی نہیں ہوئی تو لیول کس طرح ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے اتحادی حکومت میں 14 مہینے عزت سے گزارے۔ میری خواہش ہے ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر بطور اتحادی الیکشن لڑیں، ن لیگ کا حکومت میں کوئی عمل دخل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی کی شکایت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پنجاب سے متعلق پی پی کی باتیں سنی سنائی ہیں۔ا±ن کا کہنا تھا سندھ کے بارے میں تاثر ہے تعیناتیاں پیپلز پارٹی کی مرضی سے ہوتی ہیں، بہت سے باتیں سنی سنائی ہوتی ہیں، ان کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا زرداری کی خواہش کا احترام ہے، ہماری بھی وہی خواہش ہے۔ ہماری سیاست میں 90 کی دہائی میں تلخی تھی لیکن جو تلخی پی ٹی آئی نے پیدا کی اتنی 75 سالہ تاریخ میں نہیں ہوئی۔ 4 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے تلخی روکنے کی کوشش نہیں کی، پیپلز پارٹی کا فواد، احد اور بوسال کا رشتہ ہم سے جوڑنا درست نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...