کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما ارباب کاسی قتل

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں اے این پی کے رہنما ارباب غلام محمد کاسی ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ ملزموں کی تلاش جاری ہے۔ دریں اثناءکوئٹہ میں پسنی روڈ پر نامعلوم ملزمان چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر پھینکا گیا دستی بم پھٹ نہیں سکا۔دریں اثناءسربراہ اے این پی اسفندیار ولی نے ردعمل میں کہا ارباب غلام کاسی کا قتل دہشت گردی‘ انتہا پسندی کے بڑھتے واقعات کا تسلسل ہے۔ ارباب غلام ایڈووکیٹ پرامن شہری اور پارٹی کے ذمے دار رہنما تھے۔ ان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔ ارباب غلام کاسی کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن