مہنگاپٹرول، سول جج گوجرانوالہ نے وزیراعظم سمیت دیگر کو آج طلب کر لیا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کےخلاف گوجرانوالہ کی عدالت میں دائر دعویٰ سماعت کے لئے منظور، سول جج نے وزیر اعظم ، وزیر پٹرولیم سیکرٹری پٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو آج طلب کر لیا ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے بارے ڈسٹرکٹ بار کے ممبر منظور قادر بھنڈر ایڈووکیٹ نے سول کورٹ میں دعوی دائر کر رکھا تھا ، گزشتہ روز سول جج درجہ اول محمد اویس کی عدالت میں دعویٰ کی ابتدائی سماعت ہوئی ، اس دوران سول جج نے منظور قادر بھنڈر ایڈووکیٹ کے دلائل کی سماعت کے بعد وزیر اعظم ، وزیر پٹرولیم ، سیکرٹری پٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو آج پیش ہونے کے لئے طلبی نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں وکیل نے مدعا علیہان کے طلبی نوٹس جمع کروا دئیے جو ضروری کارروائی کے بعد جاری کر دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...