آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کی رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے پاکستان میں 1 لاکھ 20 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ مانگ لی۔ آئی ایم ایف کی دستاویز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کے لیے اب تک کے اقدامات پر رپورٹ مانگی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بارڈر پر کسٹم، ایجنسی اہلکار، فورسز کی تعداد اور استعداد کار بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں ماہانہ 143 ملین لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کو روکا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہو گا۔ آئی ایم ایف نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمگلنگ نہ رکی تو ریونیو شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کو ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...