مرتضیٰ بھٹو شہید بہادر‘ جمہوریت پسند لیڈر تھے‘زرداری کا یوم شہادت پر خراج عقیدت

Sep 20, 2023

لاہور‘ اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) آصف علی زرداری نے میر مرتضٰی بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں میر مرتضٰی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا میر مرتضٰی بھٹو شہید بہادر، جمہوریت پسند لیڈر تھے۔ سابق صدر نے کہا کہ کہ میر مرتضٰی بھٹو شہید کا قتل پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور جمہوریت کے خلاف گھناو¿نی سازش تھی۔ میر مرتضٰی بھٹو شہید نے آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی تھی۔ میر مرتضٰی بھٹو شہید کا قتل در اصل محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جمہوری حکومت کے خاتمے کی سازش تھی۔

مزیدخبریں