اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ٹل گیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مطالبات منظوری کی یقین دہانی کرا دی۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومتی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کی گئی۔ پیر کے روز سپلائی بند تھی، گزشتہ روز معمول کے مطابق بحال کر دی۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی، ہڑتال ختم
Sep 20, 2023