ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 69لاکھ 80ہزار سے تجاوز کرگئی: الیکشن کمشن

Sep 20, 2023

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔منگل کے روز الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن نے ووٹرزکے اعدادوشمارجاری کردیئے،اعدادوشمار کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 69لالکھ 80ہزار سے تجاوز کرگئی، ملک میں 2018میں 10کروڑ 59لاکھ 55ہزار409ووٹرزتھے،ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 5کروڑ84لاکھ 72ہزار14ہے،ملک میں مردووٹرز کی تعداد 6کروڑ 85لاکھ 8ہزار258ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میںووٹرز کی تعداد 7کروڑ23لاکھ 10ہزار582ہے،سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2کروڑ66لاکھ 51ہزار161ہے،خیبر پی کے میں ووٹرز کی تعداد2کروڑ16لاکھ92ہزار381ہے،بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52لاکھ84 ہزار594ہے،اسلام آباد میںووٹرز کی تعداد 10لاکھ 41ہزار554ہے، 18سے35سال کے عمر کے ووٹرز کی تعداد 5کروڑ70لاکھ 95ہزار197ہے،36سال سے 45سال کے عمر کے ووٹرز کی تعداد 2کروڑ77لاکھ 94ہزار708ہے،ملک میں 46سال سے 55سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ81لاکھ24ہزار28ہے،56سے 65سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18لاکھ89ہزار259ہے،66سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20لاکھ 77ہزار80ہے۔

مزیدخبریں