صنعتکاروں کوون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کریں گے:فراز الرحمان

Sep 20, 2023

کراچی(کامرس رپورٹر) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر فراز الرحمان اور چیئرمین شاہ فیصل ٹاو¿ن گوہر خٹک کے درمیان کاٹی میں صنعتکاروں کو بلا جواز نوٹس کی فراہمی اور ہراساں کرنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔دونوں سربراہوں کے درمیان کورنگی صنعتی علاقے کی نئی حد بندی پر بھی مشاورت ہوئی، نئی حد بندی کے مطابق بروکس چورنگی(گودام چورنگی) تا انڈس چورنگی (سنگر چورنگی) بائیں جانب کورنگی صنعتی علاقے کے مختلف سیکٹر شاہ فیصل ٹاو¿ن کی حدود میں شمار کئے جائیں گے۔ صدر کاٹی فراز الرحمان نے کہا کہ کاٹی کے ممبران کو حکام کی جانب سے ہراساں کرنے کی متعدد شکایات موصول ہوئیں ہیں جبکہ ٹاو¿ن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ٹریڈ لائسنس کی فیس کے چالان کے اجراء میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی ایسو سی ایشن کے صنعتکاروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور ٹریڈ لائسنس فیس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جائے۔ اس موقع پر چیئرمین شاہ فیصل ٹاو¿ن گوہر خٹک نے صدر کاٹی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی کے ممبران و صنعتکار ٹاو¿ ن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے موصول ہونے والے کسی بھی نوٹس اور مراسلے سے متعلق کاٹی کو آگاہ کریں۔ گوھر خٹک نے کہا کہ صنعتکاروں کوون ونڈو آپریشن کی سہولت کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہیہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر کاٹی فراز الرحمان کی مشاورت سے ٹریڈ لائسنس کی فیسوں کی ادائیگی کے طریقہ کار کو سہل اور آسان بنانے کے نظام کو وضح کیا جائے گا۔

مزیدخبریں