تنویر جبار اورمیاں انس جان کا سندر سٹیٹ کا دورہ

 لاہور(کامرس رپورٹر ) سندر انڈسٹریل سٹیٹ کے انفراسٹرکچر اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیئے سی ای او فیڈمک تنویر جبار اورچیئرمین فیڈمک میاں انس جان نے سندر سٹیٹ کا دورہ کیا دورہ کے موقع پر سابق صدر سندر اسٹیٹ محمد احمد خان اور سید معاز محمود نے وفد کو خوش آمدید کہا دورہ کے موقع پر اسٹیٹ مینجر میجر ر محمد عارف نے مہمانوں کو سندر سٹیٹ کے انفراسٹرکچر اور انتظامات کے حولے سے بریفنگ دی اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کروایا۔اس موقع پر مہمانوں نے سندر اسٹیٹ کے ماحول کو سراہا اور فیڈمک میں بھی سندر اسٹیٹ میں لگے پنجاب سیف سٹی طرز کے مانیٹرنگ روم بنانے پر غور کیا دوسری جانب دورہ موقع پر چئیرمین فیڈمک بورڈ میاں انس جان نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا دورہ کے احتتام پر سید معاذ محمود اور محمد احمد خان کی جانب سے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ دے کر رخصت کیا۔

ای پیپر دی نیشن