بارش کا پانی جنرل ہسپتال میں داخل‘جلد نکال لیا گیا: محمد الفرید ظفر

لاہور ( نیوز رپورٹر)منگل کے روز ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث فیروزپور روڈ کا پانی لاہور جنرل ہسپتال کے نشیبی حصوں میں کھڑا ہو گیا، پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی ہدایت پر ایم ایس پروفسیر ڈاکٹر ندرت سہیل، شعبہ ورکس اور عملہ صفائی کو لے کر موقع پر پہنچ گیں اور اپنی نگرانی میں بارشی پانی مختصر وقت میں نکلوا دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بارش کے دوران علاج معالجہ متاثر نہیں ہوا۔ ڈاکٹرز اور نرسز مریضوں کی نگہداشت کیلئے 24گھنٹے الرٹ ہیں۔ پروفیسر الفرید ظفر نے ہیلتھ پروفیشنلز کی کارکردگی کو سراہا اور بروقت پانی نکالنے والے ملازمین کی تعریف اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...