آصف زرداری کی میثاق معیشت کی تجاویز پر عمل کیا جائے: عابد صدیقی

Sep 20, 2023

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو ذمے دار ٹھہرانے کی بجائے وطن عزیز کو معاشی طور پر اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کے لیئے ہمیں فوری طور پر ہمارے قائد آصف علی زرداری کی میثاق معیشت کی تجاویز پر عمل کر لینا چاہئے کیونکہ جس طرح سے ملک کے لیئے جمہوریت ضروری ہے تو اسی طرح سے ملکی معاشی مضبوطی بھی ہمارے لیئے بہت ضروری ہے کب تک ہم ایک دوسرے پر الزام لگائیں گے بہتر ہوگا کہ اپنی صنعت کو پروموٹ کریں مقامی کاروبار کو فروغ دیا جائے اور اپنے کاروباری لوگوں کو قرض دئیے جائیں تاکہوہ اپنے کاروبار کو چلا سکیں جب ان کا کاروبار چل جائے پھر ان سے ٹیکس لیا جائے۔

مزیدخبریں