لاہور (کلچرل رپورٹر ) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل سے ایک بار پھر بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ثابت ہوگیا بھارت آزادی کی ہر تحریک کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جعلی اقدامات عالمی برادری کو دھوکہ دینے اور کشمیریوں پر مظالم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔ بھارت کے ٹکڑے ہونا نوشتہ دیوار بن چکا ہے۔بھارت جو مرضی کرلے کشمیر میں اپنے کالے کرتوت چھپا نہیں سکتا۔کشمیر کی آزادی کی تحریک بندوق کے زور پر دبانے کی بھارتی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے۔پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی مدد کرتا رہے گا۔