لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایدیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سید توصیف شاہ اور شہباز حیدر راو صداقت نگہت شپخ اور میاں طارق سمیت دیگر نے کہا کہ نوازشریف نے زخم کھا کر بھی پاکستان کے زخموں پر مرہم رکھا ہے، پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، آج اسے بھکاری ملک بنادیا گیا جو باعث شرم ہے،نوازشریف کو وزیراعظم بناکر عوام اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے،نوازشریف کے وزیراعظم بننے کا مطلب مہنگائی کا عذاب کم کرنا ہے، ترقی اور خوش حالی کا استقبال کریں گے، کسان ، محنت کش، دیہاڑی دار، طالب علم، استادسب نوازشریف کی راہ دیکھ رہے ہیں۔استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔