لاہور(خبرنگار)محکمہ بلدیات پنجاب نے تقرری کے منتظر پلاننگ ونگ گریڈ18 کے محمد سلیم کو میٹرو پولیٹن آفیسر پلاننگ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور تعینات کردیا ہے۔وہ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں تقرری کے منتظر تھے۔مصطفی معظم سے ایم او پی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے وہ زونل آفیسر پلاننگ گلبرگ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔واضع رہے کہ محمد سلیم دوسری مرتبہ ایم او پی ایم سی ایل تعینات کئے گئے ہیں۔