نبی کریم کو سارے جہانوں کےلئے رحمت بناکر بھیجا گیا:خالد مسعود

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ربیع الاول کے مہینہ میں سیرت النبی کے حوالے سے ملک گیر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ اس ماہ مبارک میں ہمارے نبی کریم کو اللہ پاک نے سارے جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا تھا۔ اس ماہ ربیع الاول کے مہینہ میں ہم پورے ملک کے اندر سیرت النبی کے موضوع پر پروگرامات کا انعقاد کرنے جارہے ہیں۔ نبی پاک کی سیرت طیبہ ایسی جامع اور مکمل ہے جس میں بنی نوع انسان کے لئے ہر شعبہ حیات میں ہدایت و رہنمائی موجود ہے۔آپ پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں، آیئے ہم تجدید عہد کریں کہ نبی کریمکی ولادت کے مقدس مہینہ میں محبتوں کو فروغ دیکر فاصلوں اور نفرتوں کو ختم کریں، اس آفاقی پیغام کو ہر گھر گھر پہنچائیں۔ اس ملک گیر سیرت النبی مہم کا مقصد ملک میں امن، بھائی چارہ،سادگی پڑوسیوں کے حقوق کھانا کھلانا صدقہ، آزمائش میں اللہ سے تعلق کو مضبوط اور اس وقت ملک جن معاشی پریشانی اور آزمائش میں مبتلا ہے۔

ای پیپر دی نیشن