لاہور(خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاونڈیشن کے تحت راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ عالمی معیارکا واٹرفلٹریشن پلانٹ روزانہ 24ہزارلٹرپانی فلٹرکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے 20ہزارسے زائدمسافر،ریلوے ملازمین کوصاف پانی کی سہولت میسرآئے گی۔ واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تکمیل پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن ، ریجنل صدر شمالی پنجاب رضوان احمد،ڈی آراو پاکستان ریلوے شاہ جہاں، ضلعی صدرچوہدری منیراحمد،عتیق احمدعباسی ، ڈاکٹراشتیاق عرفان سمیت دیگرذمہ داران شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن نے کہاہے کہ تھرسمیت پاکستان بھرمیں ایک ارب سے زائدمالیت خرچ کرکے 27ہزارکنوئیں اورواٹرپمپ قائم کئے جن کے ذریعے عوام صاف پانی سے مستفیدہورہے ہیں۔