کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ نیورو سرجری کے زیر اہتمام سیمینار

لاہور(نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ نیورو سرجری کے زیر اہتمام آرٹیفشل انٹیلیجنس کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد کنگ ایڈورڈ کی فیکلٹی کو شعبہ طب میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کے رول پر تبادلہ خیال، تربیت و آگاہی دینا تھا۔سیمینار کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز تھے جبکہ ڈاکٹر مسعود جاوید اور ڈاکٹر سکینہ جوئیہ نے بطور گیسٹ سپیکر شرکت کی۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسر فرحانہ سجاد، پروفیسر محمد عمران، پروفیسر نادیہ خورشید، پروفیسر محمد شریف، پروفیسر احمد عزیر قریشی، پروفیسر یار محمد اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈین سرجری اینڈ آلائیڈ پروفیسر شہزاد شمس نے آرٹیفشل انٹیلیجنس کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر مسعود جواد نے طبی تحقیق میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کے رول پر بات کی اور لیکچر دیا۔ڈاکٹر سکینہ جوئیہ نے آرٹیفشل انٹیلیجنس کی بنیادی اہمیت پر زور دیا ۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے بطور ربوٹک سرجن اپنے تجربات پر تبادلہ خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلیجنس وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی اہمیت سے کسی بھی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...