لاہور ( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دیانتدار قیادت ناگزیر ہے۔ نااہل اور مفادپرست حکمرانوں نے ملک و قوم کو بے دردی سے لوٹا ہے۔ 76برسوں میں حکمران امیر سے امیرتر اور قوم غریب سے غریب تر ہوتی گئی۔بجلی اور پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کا معاشی بدحالی کا شکار کردیا ہے۔ نااہل حکمرانوں نے آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے کیے اور کمیشن کھایا جس کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ ملک میں صرف دوفیصد حکمران اشرافیہ 98فیصد عوام کے وسائل پر قابض ہے اور جماعت اسلامی اس ظلم کے نظام کیخلاف سراج الحق کی قیادت میں میدان عمل میں ہے۔ مہنگی بجلی، پیڑول اور مہنگائی کیخلاف21 ستمبر کو گورنر ہا¶س کے باہر احتجاجی دھرناتاریخ رقم کریگا۔